میر تقی میر کی شعری - ہستی اپنی حباب کی سی ہے Meer Taqi Meer ki Shayeri
میر تقی میر کی شعری - ہستی اپنی حباب کی سی ہے ہستی اپنی حباب کی سی ہے یہ نمائش سراب کی سی ہے نازکی اس کے لب کی کیا کہیے پنکھڑی اک گلاب کی سی ہے چشم دل کھول اس بھی عالم پر یاں کی اوقات خواب کی سی ہے بار بار اس کے در پہ جاتا ہوں حالت اب اضطراب کی سی ہے نقطۂ خال سے ترا ابرو بیت اک انتخاب کی سی ہے میں جو بولا کہا کہ یہ آواز اسی خانہ خراب کی سی ہے آتش غم میں دل بھنا شاید دیر سے بو کباب کی سی ہے دیکھیے ابر کی طرح اب کے میری چشم پر آب کی سی ہے میرؔ ان نیم باز آنکھوں میں ساری مستی شراب کی سی ہے urdu poetry #poetry #poetrylovers #mirkiurdughazal #hastiapnihababkisihai ot her meer poetry #yenumaishsharabkisihai mirkighazal #mee#